بلوچستان ،سرکاری جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشنز کیلئے 93 کروڑ سے زائد جاری

17

حکومت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری جامعات اور ان کے سب کیمپسز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لیے 93 کروڑ 6 لاکھ 31 ہزار 461 روپے جاری کردیئے ۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ستمبر 2026 کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر93کروڑ 6لاکھ 31ہزار 461روپے جاری کیے گئے ہیں۔

جاری رقم میں یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے مین اور سب کیمپسز کے لیے 31 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 805 روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے لیے 19 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 549 روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 6 کروڑ 6 لاکھ 45 ہزار 689 روپے شامل ہیں۔

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کے لیے 10 کروڑ 64 لاکھ 31 ہزار 995 روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 10 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 317 روپے جبکہ یونیورسٹی آف تربت کے لیے 5 کروڑ 22 لاکھ 7 ہزار 880 روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے 4 کروڑ 15 لاکھ 57 ہزار 392 روپے، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے لیے 1 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار 288 روپے اور یونیورسٹی آف گوادر کے لیے 1 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار 318 روپے جاری کیے گئے ہیں۔بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنسز کوئٹہ کے لیے 1 کروڑ 38 لاکھ 9 ہزار 852 روپے، یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے لیے 1 کروڑ 17 لاکھ 48 ہزار 376 روپے جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان خاران کیمپس کے لیے 45 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ جاری رقم کا خرچ مالیاتی قواعد و ضوابط اور تمام ضروری قانونی و ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں