بلوچستان گرینڈ الائنس کی اسمبلی کی جانب مارچ کی کوشش، پولیس شیلنگ، 10 سے زائد رہنما گرفتار

8

اس موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر قدوس کاکڑ نے کہا کہ ملازمین ہر صورت میں اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ: بلوچستان گرینڈ الائنس کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کی جانب مارچ کی کوشش پولیس شیلنگ 10سے زائد رہنماء گرفتار کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں جو چمن پھاٹک کے مقام پر جمع ہوئیں۔ بعد ازاں مظاہرین نے صوبائی اسمبلی کی جانب مارچ شروع کیا

تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور پولیس نے شیلنگ کرتے ہوئے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کارروائی کے دوران بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنونیئر عبدالقدوس کاکڑ سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور احتجاجی ملازمین کے درمیان بھاگ دوڑ کا سلسلہ جاری رہا۔

اس موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر قدوس کاکڑ نے کہا کہ ملازمین ہر صورت میں اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کارکنوں کا جمہوری حق ہے۔واقعے کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں