پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر حملے کی کوشش ناقابلِ معافی ہے پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز واقعے پر شدید غمزدہ اور مضطرب ہیںسعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی، غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتے ہیں پاکستان ہر حال میں سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے ساتھ کھڑا ہے حرمین شریفین کا تحفظ ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے تمام فریقین کشیدگی میں اضافے سے گریز اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں مستقل امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔
مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر حملے کی کوشش ناقابل معافی ہے ،جمال رئیسانی
30









