بلوچستان کسٹمز کی درخشان ناکے پر بڑی کارروائی؛ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 18 کروڑ روپے مالیت کی ‘آئس’ برآمد

25

بلوچستان کسٹمز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر درخشان ناکے پر ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 18کروڑ روپے مالیت کی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ شاہد خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نا معلوم سمگلر منشیات کی کھیپ سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ رضوان کی نگرانی میں درخشان چیک پوسٹ کے انچارج کسٹمز انسپکٹرمحمد علی مندوخیل اور ان کی ٹیم کو ذمہ داری سونپی جنہوں نے ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی آئس (کرسٹل میتھ)برآمد کرلی اور ٹرک سمیت منشیات قبضے میں لے لی کسٹم حکام کے مطابق تحویل میں لی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 18 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خطرناک منشیات ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کی جا رہی تھی کارروائی کے دوران ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاکسٹمز حکام نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں