وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس “ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ” کا 22واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی
اور افغان مہاجرین کے انخلاء کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے، جبکہ ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ریاست کا مشن ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور بلوچستان کے غیور عوام، بالخصوص شہید لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے دن رات جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔









