بلوچستان، شاہراہوں پرایک دن میں 45 حادثات، ایک شخص جاں بحق، 55افراد زخمی

11

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122بلوچستان کی 25ستمبر 2026کی شاہراہوں سے متعلق روزانہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی مختلف شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات میں 55افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ایم ای آر سی مراکز نے مجموعی طور پر 45حادثات پر رسپانس کیا اور 55زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

سب سے زیادہ حادثات اور زخمیوں کی تعداد ژوب کے ٹراما سینٹر میں ریکارڈ ہوئی جہاں 18حادثات پر رسپانس کرتے ہوئے 24زخمیوں کا علاج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خضدار کے مقام پر 19حادثات پر رسپانس کیا گیا اور 20زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ لک پاس مستونگ میں 2حادثات میں 2افراد زخمی ہوئے۔

تربت کے دشت میں ایک حادثے میں 2افراد زخمی ہوئے جبکہ تیارو لسبیلہ میں 3حادثات کے دوران 4افراد کو طبی امداد دی گئی۔

اسی طرح رکھنی بارکھان میں ایک حادثے میں 2افراد، بختیارآباد سبی میں ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ زیارت کراس پشین میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔رپورٹ کے مطابق قلات، وندر لسبیلہ، سارانان پشین، چمن، نصیرآباد، شیرانی، سوراب، کچھی، جعفرآباد، لورالائی، حب، کیچ، پنجگور، واشک، نوشکی، لسبیلہ اور گوادر کے متعدد مراکز میں مذکورہ روز کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں