چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔









