ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جمعیت علماء اسلام کو دیوار سے لگایا،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

188

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ساسولی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیاء الرحمن فاروقی اللہ دوست ایڈوکیٹ ٹکری محمد جان لانگو ودیگر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ مرکزی صوبائی جماعت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھت جلد تمام یونٹوں کے دوروں کا شیڈول جاری کریں گے ہر سطح کے کارکن جمعیت علماء اسلام کو منظم کرنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں جن یونٹوں کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں ان کا شیڈول بھی دو روز میں جاری کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملکی استحکام اور سالمیت کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جمعیت علماء اسلام کو دیوار سے لگایا۔

جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آہین پاکستان سے کوئی بلاتر نہیں ہے آہین پاکستان کو پاوں تلے روند والے ہی قوم اور ملک کا مجرم ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل آہین پاکستان پر عمل درآمد ہی میں ممکن ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ڈبل سواری پایپندی اور انٹرنیٹ کی بندش کو عوام کے ساتھ ظلم اور ذیا دتی سمجھتی ہیصوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کی باجود ڈاکوؤں کا راج ہے دن بدن بدامنی اور لاقانونیت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو ضلع کویٹہ سطح پر فعال منطم بنانے کے لیے یونٹوں کے سطح پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد کریں ہر سطح کے کارکنوں کو منظم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں