بلوچستان کے محکمہ سماجی بہبود بلوچستان میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آگیامحکمہ اینٹی کرپشن حکام نے جعلی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دیں،ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتیوں کا معاملہ 2021اور2024-26کے ادوار میں سامنے آیا ،ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ سماجی بہبود بلوچستان میں مبینہ غیر قانونی اورجعلی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دی،جعلی بھرتیوں کا معاملہ 2021اور2024-25 کے ادوار میں سامنے آیا ،نصیب اللہ کاکڑنے بتایا کہ بھرتیوں سے متعلق منٹس میں بار بار تبدیلی کی گئی،مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے برخلاف تقرریوں کا خدشہ ہے ،نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے اسوقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود او بھرتی کمیٹی کے چیئرمین امجد لاشاری کو کوئٹہ میں طلب کرلیا۔
بلوچستان کے محکمہ سماجی بہبود بلوچستان میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ، تحقیقات شروع
37









