زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا اہم اجلاس 18 اپریل 2026 بروز ہفتہ بعد از مغرب طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ اجلاس اسلامی مہینے ذوالقعدہ 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔تمام زونل کمیٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں چاند کی شہادتوں کو اکٹھا کیا جائے گا جس کے بعد ذوالقعدہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔









