کوئٹہ/آل پارٹیز کانفرنس
8 تاریخ کو گوادر سے چمن تک آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان کا احتجاج، ٹرانسپورٹ، سڑکیں اور ریلوے بند رہیں گے۔
آج کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ 8 ستمبر کو پشتون بلوچ صوبے کے کونے کونے میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ ان مظاہروں کا مقصد خطے کے عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور حالیہ ناانصافیوں کے خلاف پرامن جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے۔ تمام سیاسی و قومی جماعتوں کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کریں اور اپنے حق کی آواز بلند کریں۔









