کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں جناح روڈ سول اہسپتال اور سلیم کمپلیکس پر آر ٹی اے کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے عملے نے سخت کاروائی کی۔
دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والی 8 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔ دوران چیکنگ 32 رکشوں کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کئے گئے۔ اس حوالے سے آر ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کے خلاف کاروائی آئندہ بھی جاری رہے گی









