ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے پہلے روز کا جائزہ اجلاس (ایویننگ ریویو) منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر (صدر)، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، نیشنل ای او سی کے ممبران، مانیٹرز اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پہلے روز کے پولیو کمپین کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ یونین کونسل وائز کارکردگی، سکیورٹی صورتحال، اور مجموعی ڈیٹا پر بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح ریفیوزل کیسز، زیرو ڈوز، این ٹی اور مجموعی کوریج سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے۔جن علاقوں میں کوریج کم رہی، ان کی نشاندہی کرتے ہوئے بہتری کے لیے نیا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے اور کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہ رکھا جائے۔والدین کو خصوصاً طور پر بچوں کو قطرے پلانے پر آمادہ کریں۔ا نکاری والدین اور زیرو ڈوز پر توجہ مرکوز کرکے انہیں جلد از جلد کور کریں۔انہوں نے کہاکہ پولیو کا مکمل ختم قومی ذمہ داری ہے لہذا معاشرے کی تمام اکائیوں کو اس قومی ذمہ داری میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا تب جاکر ہمیں پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بناسکتے ہیں۔









