پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع سبی کے ضلع ایگزیکٹیوز کا اجلاس ضلع سبی کے سیکرٹری اسماعیل شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ تنظیمی رپورٹ پیش ہوئی جس پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل طے ہوا ۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ اجلاس میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل آرگنائزر وارث افغان ، سینئر آرگنائزر مزمل شاہ وطن یار، آفس آرگنائزر زبیر ترین ، ڈپٹی آرگنائزر ظفیر ترین شریک تھے ۔
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ک پشتونخوا ایس او روز اول سے طالب علموں کی حقوق اور تعلیمی اداروں کے بہتری اور پشتونخوا وطن میں علمی ماحول ، پشتون قومی تحریک کے اہداف کے حصول ، سیاسی ،جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے اور موجودہ حالات میں ناقص تعلیمی نظام کے خلاف ، تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ، غیر فعال تعلیمی اداروں کی فعالیت کے لیے متحرک ہیں۔
مقررین نے کہا کہ 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے 52ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ عام کوئٹہ کے صادق شہید گرائونڈ میں منعقد ہونے جارہا ہے اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام کارکنان اپنی تنظیمی فعالیت تیز کرے اور اپنا قومی فریضہ ادا کرے کیونکہ یہ جلسہ نہ صرف پشتونخوا وطن بلکہ پورے ملک کی سیاست پرگہرے اثرات مرتب کرے گی۔









