55

FBR کی پی او ایس ڈیوائس سے منسلک نہ ہونیوالے ریٹلرز کیخلاف کارروائی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کی پی او ایس ڈیوائس سے منسلک نہ ہونےوالے ریٹلرز کے خلاف کارروائی جاری اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی او ایس کی کیٹیگری میں آنےو الوں کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کےلئے مراسلے ارسال کئے جاتے ہیں جس کے بعد جو منسلک نہ ہو تو قانون کے مطابق کاروبار سیل کردیا جاتا ہے اس ضمن میں گزشتہ روزبھی کاروباری مراکز سیل کئے گئےجو پی او ایس سے منسلک نہیں تھے واضح رہے کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس رولز2006 میں ترمیم کی گئی تھی اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236H کے تحت ان تمام رٹیلرز جن سے ایک لاکھ یا اس سے زائد کٹوٹی ہوتی ہو اسے پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونا لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں