133

بابر اور رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے مشورے ملنے لگے

سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کیے جانے والے سٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سابق پیسر تنویر احمد نے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا۔

تنویر احمد کا کہنا ہے کہ دونوں پلیئرز کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابراعظم اور رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے، ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال ہے۔

تنویر احمد نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات ظاہر کرتے ہوئے سوالات اٹھائے جبکہ انہوں نے فخر کی شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں