146

پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کر دی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نےکہا کے پی میں تعینات فوج متاثرین کی بحالی میں بھر پور مدد کرے گی، ریسکیو اور امدادی کاموں کیلئے اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئےوقف کر دی، پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن 600 ٹن سے زیادہ بھی متاثرہ عوام کی امداد کیلئےمختص کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے انجینئرز کور کو پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کئے جائیں۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اورآرمی ایوی ایشن پہلے سے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کیساتھ کندھے سےکندھا ملا کر کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں