143

واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

آفیسرز ایسوسی ایشن اربن پلاننگ یونٹ کے صدر اسد خان تاجک نے بیان میں کہا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو فوری طور پر واجب الادا تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات اور ضروریات پوری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں