بلوچستان میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

41

امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ضلع سوئی سے نکلنے والی گیس سے پورا ملک مستفید ہو رہا ہے لیکن گیس پیدا کرنے والے صوبے کے عوام خود قلت، کم پریشر، بھاری بلوں اور طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ گیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ سرد علاقوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی، پریشر میں اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل بندش کا خاتمہ کیا جائے جبکہ ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور بھاری و غلط بلوں کا بھی نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کا شکار ہیں، حکومت زبانی وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں