ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ ناڑی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے

47

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب خانگی پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے دکان پرفائرنگ کرکے ایک شخص محمد اسماعیل کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرارہوگئے.

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ ناڑی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب خانگی پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے دکان پرفائرنگ کرکے ایک شخص محمد اسماعیل کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرارہوگئے.

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ریاض احمد مغیر ی کو زخمی کردیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.

پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں