بولان میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

32

بلوچستان کے ضلع بولان میں لمجی کے قریب نبی بخش کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچنگ شروع کردی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں