ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر اور مہارت کا امتحان ہے، نئے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے؛ سلمان علی آغا

31

پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں نے اچھا آغاز کیا ہے اور ان کا مستقبل روشن ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر اور مہارت کا امتحان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ راولپنڈی کی وکٹ اچھی ہے، جہاں بلے بازوں اور بولرز دونوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے ٹیم کو اہم مرحلوں پر اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں