میر رضا کیس میں پیشرفت، بزنس پارٹنر کی فوڈ چین سیل، اسلحہ اور ریکارڈ ضبط

46

کراچی کے ضلع ویسٹ کی پولیس نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بزنس پارٹنر کی فوڈ چین پر چھاپہ مار کر برانچ کو سیل جبکہ لائنس یافتہ پستول تحویل میں لے لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی بلوچ کے مطابق ویسٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں میر رضا کے بزنس پارٹنر احمد بھردے کی فوڈ چین کی برانچ کو سیل کر کے وہاں سے اہم ریکارڈ ضبط اور اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے پستول کو مزید فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ پارٹنر کی فوڈ چین کی نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک برانچ سربمہر کر دی گئی ہے اور ریسٹورنٹ برانچ کا متعلقہ ریکارڈ بھی ضبط کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق شواہد اور حاصل کردہ ریکارڈ کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب میر رضا کے پارٹنر احمد بھاردے کے اہلخانہ نے فوڈ چین وافلیکس سے برآمد ہونے والے پستول سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فوڈ چین وافلکس سے برآمد ہونے والا پستول احمد بھاردے کا ذاتی نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈ کا ہے۔ بدھ کو پولیس نے متعلقہ افراد کی موجودگی میں فوڈ چین وافلیکس کی تلاشی لی تھی، جس دوران احمد کے سامنے ہی سیکیورٹی گارڈ کا پستول تحویل میں لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں