سندھ طاس معاہدے پر سماعت، انڈس واٹر کمشنر ویانا پہنچ گئے

30

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہاکہ انڈس واٹر کمیشن پر بھارت کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

پاکستان نے پہلے ہی انڈس واٹرکمشنر کی جانب سے نیدرلینڈ میں مصالحتی عدالت میں کیس جیت لیا ہے اور اس سلسلہ میں ویانا میں نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس سماعت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ بھارت کو الٹی میٹم ہے کہ وہ پاکستان کا موقف تسلیم کرے ورنہ آئندہ دنوں میں مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔

انڈس واٹر معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی پھر اٹھایاجائے گا،بھارتی جارحیت زیادہ دیر نہیں چلے گی معاہدے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں