جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کوئٹہ کے قدیم قبرستان میں نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں اور قبرستان کے تقدس کی پامالی پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبرستان مسلمانوں کی آخری آرام گاہ اور ایک مقدس مقام ہے، اسے منشیات فروشوں نشے کے عادی افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بننے دینا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، قبرستان میں منشیات کی خرید و فروخت اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں نہ صرف معاشرتی اقدار کے منافی بلکہ مرحومین کی حرمت اور لواحقین کے جذبات کی صریح توہین ہیں، افسوسناک امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی موجودگی کے باوجود ایسے عناصر کھلے عام سرگرم ہیں، جمعیت علماء اسلام مطالبہ کرتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر نوٹس لے کر قبرستان کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز مؤثر کارروائی کی جائے اور قبرستان کی حفاظت کے لیے مستقل سیکیورٹی اور نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، بصورت دیگر اس سنگین غفلت کے ذمہ دار متعلقہ حکام کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔
کاسی قبرستان میں نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں قابل مذمت ہے، ترجمان جے یو آئی ضلع کوئٹہ
14









