آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی کو عالمی مقابلوں میں فتح یقینی بنانے کیلیے کوچنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق مائیکل ہسی 2027 کی ایشز سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ کے علاوہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی ٹیم کی معاونت کریں گے۔
مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
مائیکل ہسی اس سے قبل مختلف مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ مختصر مدت کے لیے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں مگر اب کی بار انہیں مکمل ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔
مائیکل ہسی نے نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں ٹیم کے ساتھ زیادہ باضابطہ اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم اب بھی کچھ خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کیلیے کوچز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔









