ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 21 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں بھی 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئے۔









