ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی اجازت لازمی ہے، ٹرمپ

43

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکا کی منظوری کے بغیر اس معاملے میں کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بات ایران کے جوہری مستقبل سے متعلق ثالثوں کی پیش کردہ تجاویز پر سوال کے جواب میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق فیصلوں میں امریکا کی منظوری ضروری ہے، جبکہ واشنگٹن کو خود طے کرنا ہے کہ اس معاملے پر مذاکرات یا اقدامات کو مزید آگے بڑھانا ہے یا اسے حتمی مرحلے تک پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں