مظاہرین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کمپنی کو متنازع بلوں پر نظرثانی کی ہدایت کی جائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی میسر نہیں تو ان پر بھاری بلوں کا بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ گیس کمپنی پہلے سے مشکلات کا شکار گھرانوں پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔
مظاہرین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کمپنی کو متنازع بلوں پر نظرثانی کی ہدایت کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام صارفین سے گیس کے حقیقی استعمال کے مطابق بل وصول کیے جائیں اور اضافی بلوں کی فوری طور پر درستگی کی جائے۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ متنازع بلوں کی مد میں ہزاروں روپے کی ادائیگی عام گھرانوں کے لیے مالی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد احتجاج ختم ہوگیا۔ یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے، جس کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔









