سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ کے دو بنچز 4 نومبر سے 6 نومبر 2026 تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ان مقدمات میں بلوچستان ہائی کورٹ اور بلوچستان سروس ٹریبونل کے فیصلوں اور احکامات کے خلاف دائر درخواستیں شامل ہوں گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق 4 اور 5 نومبر 2026 کو جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
6 نومبر 2026 کو دو الگ الگ بنچز سماعت کریں گے۔ بنچ اوّل میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے، جبکہ بنچ دوم میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت مقدمات کی فہرست عدالتِ عظمیٰ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔









