ایران کی 7 شرائط تسلیم کرنےکے بعد ہی امریکا کیساتھ مذاکرات ممکن ہے: باقر قالیباف

39

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے لیے تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنا ہی واحد راستہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایران کی شرائط ثالثوں کو بارہا اور واضح طور پر بتائی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ ڈالنے اور لالچ دینے کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہوگا، مذاکرات میں پیشرفت صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایران کی سات شرائط تسلیم کی جائیں۔

یاد رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے جو سات شرائط پیش کی تھیں، ان میں امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں