ریاست مخالف بیانات سے فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی، محسن نقوی

17

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتا تھا، ریاست مخالف باتیں کرنے کےبعد میرے دل میں ان کی کوئی عزت نہیں رہی، اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے میرے خلاف مہم چل رہی رہی، کہا گیا کہ ہم ایران کوئی دفاعی معاہدہ کرنے گئے تھے، ہم دفاعی معاہدہ کرنے نہیں موجودہ بحران کے سلسلے میں گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیردفاع سے سوال کیا گیا ان کے علم میں نہیں تھا، ان کو اس لئے علم نہیں تھا کہ کیونکہ دفاع سے متعلق بات نہیں ہوئی، وزیر اعظم نے خصوصی ٹاسک دیا اس لئے گیا، مجھے باہر جانے کا شوق نہیں ہے، مولانا صاحب نے اداروں کے حوالے سے غلاضت کہی۔

کامران مرتضی نے وزیر داخلہ کے الفاظ پر اعتراض کیا، محسن نقوی نے کہا کہ جب تک یہ ریاست سے مال لے لیں ریاست اچھی ہوتی ہے، جب مال نہ ملے تو پھر خلاف ہو جاتے ہیں، یہ تنقید کرتے ہیں تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، یہ اسلام کو بزنس کے لئے اور سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جے یو آئی کافی دنوں سے میرے اوپر تبصرے کر رہی ہے، میں ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا دل سے احترام اور عزت کرتا تھا، لیکن کل جب انہوں نے کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، وہ احترام ختم ہو گیا، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی، انہوں نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ دفاعی معاملہ تھا تو اپ کیوں نہیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں