درخواست گزار عبدالستار نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر نادرا نے ان کے بھائی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا تھاجس کیلئے وہ بار بار کمیٹیوں میں پیش ہوئے اور تمام متعلقہ ریکارڈ دستاویزات کمیٹی اور نادرا کے سامنے پیش کیے۔لیکن اس کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔
بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بھائی کا شناختی کارڈ بلا کسی تاخیر کے جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بھائی کا شناختی کارڈ جاری کیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔









