پاکستان ریلویز نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق بلوچستان کوٹے کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک کی 829 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، ترجمان

37

پاکستان ریلویز نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق بلوچستان کوٹے کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک کی 829 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد بلوچستان کے اہل امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا اور صوبے کے لیے مختص کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

منظور شدہ آسامیوں میں سے 805 ملازمتیں پاکستان ریلویز کوئٹہ ڈویژن جبکہ 24 آسامیاں ریلوے ہیڈکوارٹرز کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ بھرتیوں میں خواتین کے لیے 10 فیصد اور اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ بھی مختص ہوگا۔مخصوص بھرتیوں کے تحت امیدواروں کو تحریری اور اسکریننگ ٹیسٹ سے خصوصی استثنی دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ خالی آسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جن کی آخری تاریخ 11 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درخواست کے ساتھ اپنی تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر سمیت مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کوٹے کے تحت بھرتیوں کا عمل 30 نومبر 2026 سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بھرتیوں کے تمام مراحل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ مدت کے اندر اس عمل کو پای تکمیل تک پہنچایا جائے۔پاکستان ریلویز وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق بلوچستان کے اہل امیدواروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بھرتیوں کے عمل کو مثر، شفاف اور بروقت مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں