ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق پیش رفت اور کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطوں اور مثر حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام محکمے اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔









