ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے حوالے سے اجلاس

52

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ( سی ایس آر ) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ایس آر کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی و فلاحی اقدامات، عوامی ضروریات اور ضلعی سطح پر مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں