وفد نے اس امر پر زور دیا کہ معدنیات کا شعبہ بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی سے نہ صرف صوبے کے قدرتی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، مقامی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور صوبائی معیشت کو مستحکم کرنے کی راہیں بھی ہموار ہو سکتی ہیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے میر بہروز ریکی کی قیادت میں مائنز اونرز کے نمائندہ وفد نے یہاں ملاقات کی جس میں معدنیات کے شعبے کو درپیش مسائل، مشکلات اور اس کی ترقی و بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مائنز اونرز کو درپیش مسائل اور عملی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے معدنیات کے شعبے کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور دستیاب معدنی وسائل سے مؤثر انداز میں استفادہ کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
وفد نے اس امر پر زور دیا کہ معدنیات کا شعبہ بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی سے نہ صرف صوبے کے قدرتی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، مقامی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور صوبائی معیشت کو مستحکم کرنے کی راہیں بھی ہموار ہو سکتی ہیں
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور معدنیات کے شعبے سے متعلق قابل عمل تجاویز کا جائزہ لینے اور درپیش مسائل کے حل کے سیکرٹری مائنز کو احکامات جاری کیے میر سرفراز بگٹی نے اس امر کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ صوبے کے قدرتی وسائل کو عوامی مفاد، معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز سیدال خان لونی سمیت دیگر حکام شریک تھے