اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے

26

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ اے آئی چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے جس کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہوگئے کہ طلبہ “سیکھنے” کے بجائے “سیکھنے کی خوش فہمی” میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

نئے “ہیومنائزنگ” اے آئی پروگرامز، تحریروں کو زیادہ مستند اور زیادہ فطری بنارہے ہیں۔ اساتذہ کے لیے اے آئی تحریر پکڑنا مشکل ہوگیا ہے۔

ریسرچرز کے مطابق اساتذہ انسانی اور چیٹ بوٹ کی تحریر پکڑنے یعنی “ڈیٹیکٹرز بمقابلہ ایویڈرز” کی جنگ ہار چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ڈیپارئمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلسل اے آئی پر جوابات کے لیے انحصار کرنے سے انسانی علم گھٹ جاتا ہے جس کا تنیجہ حماقت یا کم عقلی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 27 مختلف لارج لینگوئج ماڈلز یا اے آئی چیٹ بوٹس کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات میں گوگل سرچ انجن کے مقابلے میں 19 فیصد کم تنوع موجود ہوتا ہے۔

آسان الفاظ میں یہ اے آئی چیٹ بوٹس ایک جیسے جوابات اور ایک جیسے خیالات فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ محدود تفصیلات حاصل کر پاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں