کوئٹہ میں غیر معیاری گندم کے آٹے کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتار 2 دکانیں سیل کر دیا گیا

17

کوئٹہ میں غیر معیاری گندم کے آٹے کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتار 2 دکانیں سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خبر پر نوٹس کا لیے لیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد امیر حمزہ نے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں اور تجارتی مراکز میں غیر معیاری گندم کے آٹے کی فروخت کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران میزان چوک، قندہاری بازار، کواری روڈ، ایم ڈی ایس ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور قدوسی ڈیپارٹمنٹل اسٹور سمیت مختلف مقامات پر آٹے کے معیار کا معائنہ کیا گیا۔آپریشن کے دوران مقررہ معیار کی خلاف ورزی پر 10 افراد کو گرفتار جبکہ 15 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں