ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی پر محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی کو سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علمدار روڈ، نچاری، طوغی روڈ، سید آباد، پیر محمد روڈ، کاسی روڈ، مومن آباد، مری آباد، ناصر آباد،ہزارہ ٹاؤن، نیو ہزارہ ٹائون، فیصل ٹاون، اے ون سٹی، ریلوے ہاوسنگ اسکیم سمیت پورے کوئٹہ شہر کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہی۰ پہلے تو دن میں کئی مرتبہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی عذاب بنادی گئی ہے اس پر ستم یہ کہ گیس کے اوقات کار میں بھی عوام کو کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ اس کے بعد سردیوں کا موسم آنے والا ہے اور سوئی گیس سردیوں کے ایام میں صارفین کیلئے ایندھن کا کام انجام دیتا ہے اگر سردیوں میں بھی یہی صورتحال رہی تو سرد علاقوں کے ضعیف، بیمار، عورتیں، بچے اور بوڑھے لوگوں کے سخت مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ جعلی حکومت اور بوگس مسلط نمایندوں سے کسی خیر اور اچھے کام کی توقع نہیں نہ ہی انھوں نے گذشتہ دو سالوں کے سردیوں کے دوران عوام کیلئے اچھا اقدام کیا بلکہ انھوں نے تجارتی بنیادوں کی اسکیمات بناکر اپنے لگائے ہوئے سرمائے کو پورہ کرنے کی کوشش کی ہی۰ بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی عوام اور کوئٹہ کے چہریوں کو کسی صورت اس بیرحم مسلط جعلی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی پارٹی عوامی حقوق کے حصول کے لئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، ایچ ڈی پی
14









