بلوچستان کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے‘ سردارکھیتران

39

سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے عالمی یومِ اساتذہ کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، تعلیم ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط ہے۔ بلوچستان کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے اور ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانا ترجیح ہونی چاہیے۔ استاد طلبہ کو علم دینے کے ساتھ ان کی شخصیت اور کردار کی بھی تشکیل کرتا ہے، اس لیے اساتذہ کو ضروری سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں