سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

27

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ 2000 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کے اضافے سے 377774 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی سونا 4,181 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں کو بھی بریک نہ لگ سکی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6,578 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں