محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا، خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دادو اور شہید بینظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مٹھی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور، پشاور اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 36، 36 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
کراچی میں 35، ملتان میں 36، کوئٹہ میں 33 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









