اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر زرکون اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ کی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی

50

پٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کیپٹن (ر) کبیر زرکون اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ ایسٹرن بائی پاس اور جتک اسٹاپ پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 8 ڈیری فارمز اور متعدد ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ملاوٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر 8 افراد گرفتار، 4 کو جرمانہ اور ایک ملک شاپ سیل کی گئی۔

معائنے کے دوران دودھ میں 21 فیصد پانی اور دہی میں اسکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ پکڑی گئی، جبکہ مویشیوں کے لیے استعمال ہونے والے آکسی ٹوسن انجیکشن کے 12 پیکٹ بھی ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارمز اور ملک شاپ مالکان کو فوڈ سیفٹی SOPs پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں