سیکریٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیر صدارت کوئٹہ میں کرش پلانٹس سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے نمائندوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور محکمہ پولیس کے نمائندے نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں کریش پلانٹس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر عملدرآمد، ماحولیاتی قوانین کی پابندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ماحولیاتی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کریش پلانٹس کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں پر مشتمل جوائنٹ انسپیکشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے فینسنگ اور اسٹافنگ کے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور مالکان کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ میں غیرقانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
32









