بالی ووڈ اداکار گووندا کی اپنی نئی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کے ہمراہ پوجا میں شرکت کرنے پر راکھی ساونت نے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی حمایت کر دی۔
انٹرنیٹ سینسیشن راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر گووندا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’اتنے بڑے موقع پر آپ دوسری لڑکی کو کیسے لے جا سکتے ہیں؟ آپ کو اپنی بیوی کے ساتھ جانا چاہیے تھا، جس نے 40 سال آپ کا ساتھ دیا اور آپ کے بچوں کی پرورش کی۔‘‘









