کوئٹہ پولیس نے کمسن بچے کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتارکرلیا،سگی چچی قاتل نکلی

16

کوئٹہ پولیس نے کمسن بچے کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق 22اگست2026ء کو کمسن بچے علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اسکی لاش گھر کے قریب سے ایک بوری میں ملی تھی واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف غیر مصدقہ افواہیں گردش کرتی رہیں جن میں بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے پھینکے جانے اور تاوان کی غرض سے اغوا کیے جانے سمیت مختلف قیاس آرائیاں شامل تھیںتاہم سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے افواہوں کی بجائے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر کیس کے اصل حقائق تک رسائی حاصل کی تفتیش کے دوران مختلف شواہد، دستیاب معلومات، رابطوں اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کو باریک بینی سے جوڑا گیا، جس کے نتیجے میں تفتیش مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچی۔

سیریس کرایم انویسٹیگیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمہ نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کیاتفتیش کے مطابق کمسن علی شاہ کی نعش مبینہ طور پر چند روز گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں چھپائی گئی بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کیا گیا اور گھر کے قریب پھینک دیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں