سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ قومی وطن کے لوگ نان ایشوز پر توجہ نہ دیں، قومی حقوق حاصل کرنے کیلئے منزل اور سیاسی ا ہداف کا تعین کریں،حقیقی سیاسی کارکنوں کی حمایت حاصل ہے اجتماعی قومی حقوق کی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے،
صوبوں کی تقسیم کیخلاف سندھ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواسے آوازیں اٹھ رہی ہیں،یہ بات انہوں نے منگل کے روز سراوان ہاس میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ اس سرزمین کے لوگ ایک بہت بڑے بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں ایسے میں نان ایشوز پر توجہ دینے کی بجائے لوگ اپنے قومی اجتماعی حقوق حاصل کرنے کیلئے منزل اور سیاسی اہداف کا تعین کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کی انتظامی تقسیم کیخلاف سندھ میں تحریک کا آغاز ہوا ہے۔
بلوچستان اور خیبر پختوانخواسے بھی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری قومی شناخت سے خائف لوگوں کو خوف ہے کہ اگر بلوچ اور پشتون اپنے قومی حقوق حاصل، منزل اورا ہداف کا تعین کرکے ترقی کریں گے اس لیے ہماری توجہ اجتماعی قومی امور سے ہٹانے کیلئے نان ایشوزایجاد کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حقیقی سیاسی کارکنوں کی حمایت حاصل ہے اس سرزمین کے لوگوں کے شعوری فکری جدوجہد اور طاقت سے اجتماعی قومی حقوق کی جدوجہد میں ضروری کامیاب ہوں گے۔









