کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور موٹر سائیکل چھیننے والوں اشتہاری ، مفرور، مطلوب سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ، شراب ، اسلحہ ایمونیشن اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شہید امیر محمد دستی کے عملے نے سردار زیب کے قبضے سے موٹر سائیکل ، 2 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ اسی طرح شالکوٹ پولیس نے اشتہاری ملزم محمد دین کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ 18 بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں بند کردیں۔ اسی طرح بروری پولیس کے عملے نے چیکنگ کے دوران غلام حسین کے قبضے سے رائفل، 2 میگزین اور بھاری مقدار میں رائونڈ برآمدکرلی۔
اس کے علاوہ تھانہ ڈی ایس پی شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے محمد ہاشم کے قبضے سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور 6 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے 22 بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی۔ ایس ایچ او سول لائن نے میروائس اور عبدالحق سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تھانہ پشتون آباد کے عملے نے شیر محمد کے قبضے سے ایک کلو 10 گرام چرس اور 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔









