کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

14

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حاجیکہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاران پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد عارف کا صاحبزادہ زین عارف موقع پر جاں بحق اس کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زین عارف سمیت دیگر جنید احمد کی گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے کہ سوراب کے قریب مسلح افراد نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق جبکہ جنید احمد، حبیب عارف سمیت تین افراد زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں